سیوان،02 ؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی جب اپوزیشن میں تھی توبہارمیں ہروقت جنگل راج کانعرہ لگایاجارہاتھالیکن اب وہ حکومت میں ہے اورآئے دن نظم ونسق کی بدتری کی اطلاعات آرہی ہیں۔بہار کے سیوان ضلع میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کے بھتیجے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جس سے یہاں پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔پولیس نے ہفتے کو یہ معلومات دی۔سیوان کے پولس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے کہاکہ محمد یوسف کو پرتاپ پور گاؤں میں گولی ماری گئی،شہاب الدین یہیں کے رہائشی ہیں۔اس کو جمعہ دیر رات کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار دی۔جھا نے کہا کہ حملہ آوروں نے یوسف کے سینے میں گولی مار دی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔یوسف شہاب الدین کے بیٹے اور کزن محمد اسامہ کا قریبی تھا۔واقعہ کے بعد شہاب الدین کی حامی دیہاتیوں نے سڑک کو بلاک کر دیا ۔ اس وقت شہاب الدین دہلی کے تہاڑ جیل میں موجود ہیں۔بتا دیں کہ اس واقعہ سے دو دن پہلے مظفر پور کے صحافی راجدیو رنجن قتل معاملے میں ملزم سابق ایم پی محمد شہاب الدین سمیت 6 افراد کے خلاف الزامات طے کیے تھے،اب سی بی آئی کے خصوصی کورٹ میں الزامات لگائے جانے کے بعداس معاملے میں مقدمے کی سماعت کا عمل کا معاملہ اب واضح ہوگیاہے۔دو دن پہلے شہاب الدین پر الزام طے ہونے اور بھتیجے یوسف کو گولی لگنے سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔